QR CodeQR Code

کراچی، محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

9 Mar 2015 11:34

اسلام ٹائمز: سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھویں منزل پر واقع کینٹین میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی واقعے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھویں منزل پر واقع کینٹین میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی واقعے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے پہلے اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال لیا، عملے نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 445915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445915/کراچی-محکمہ-انکم-ٹیکس-کی-عمارت-میں-لگی-آگ-پر-قابو-پالیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org