QR CodeQR Code

علامہ ساجد علی نقوی کی سفیر بن کر سندھ کی سرزمین پہ آئی ہوں، سیدہ سدرہ نقوی

9 Mar 2015 12:14

اسلام ٹائمز: اپنے دورہ سندھ کے دوران مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کٹھن دور سے گزر رہی ہے، ایسے عالم میں قوم کو اتحاد و اتفاق کی زیادہ ضرورت ہے، ہم دختران ملت تشیع کو جے ایس او طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے قائد محترم کے مضبوط بازو بنانا چاہتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں انشاء اللہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے تنظیم سازی و استحکام تنظیم کے لئے قائد محترم کی اجازت سے سندھ کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔ انکا کہنا ہے کہ سندھ کی سرزمین محبین قائد محترم سے بھری ہوئی ہے، سندھ کے اہل تشیع تنظیمی تربیت یافتہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، لہذا دورہء سندھ تنظیمی حوالے سے بہترین ثابت ہوگا۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ملت تشیع کٹھن دور سے گزر رہی ہے ایسے عالم میں قوم کو اتحاد و اتفاق کی زیادہ ضرورت ہے، ہم دختران ملت تشیع کو جے ایس او طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے قائد محترم کے مضبوط بازو بنانا چاہتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں انشاء اللہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 445931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445931/علامہ-ساجد-علی-نقوی-کی-سفیر-بن-کر-سندھ-سرزمین-پہ-آئی-ہوں-سیدہ-سدرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org