QR CodeQR Code

سلمان تاثیر قتل کیس، ممتاز قادری کو دی گئی سزائے موت برقرار

9 Mar 2015 19:49

اسلام ٹائمز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ممتاز قادری کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں۔ اس سے قبل ممتاز قادری کے خلاف دو مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب سلمان قادری قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف ممتاز قادری کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ممتاز قادری کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہونے والے سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج پڑھ کر سنایا گیا۔ اس فیصلے کے تحت ممتاز قادری کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں۔ اس سے قبل ممتاز قادری کے خلاف دو مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی، جس میں ایک سزا دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھی، جبکہ دوسری سزا تین سو دو کے تحت تھی، اس فیصلے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ دفعہ تین سو دو کے تحت سنائی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل کو عدالت نے خارج کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 446023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446023/سلمان-تاثیر-قتل-کیس-ممتاز-قادری-کو-دی-گئی-سزائے-موت-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org