QR CodeQR Code

حکمران ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بیرسٹر سلطان

10 Mar 2015 10:51

اسلام ٹائمز:پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ اداروں کو آخری بار متنبہ کرتا ہوں کہ وہ میرپور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ چوہدری مجید سرکاری وسائل کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے انتخابی کیمپ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ مخالفین ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی حرکات بھی کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ اداروں کو آخری بار متنبہ کرتا ہوں کہ وہ میرپور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ چوہدری مجید سرکاری وسائل کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔ نتھیا میں ہمارے کارکنان نے چوہدری مجید کا راستہ ورکا تھا میں نے انہیں صبر سے کام لینے کا کہا لیکن ہم زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ سرکاری ملازمین جو وزیراعظم کے اہلکار بنے ہوئے ہیں وہ اپنے انجام سے ڈریں۔ ہمایوں زمان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ 30 سال سے پیپلز پارٹی میں کام کر رہا ہوں اور تادم مرگ پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا۔ قرآن پر حلف دے کر کہتا ہوں کہ مجید سب سے بڑا جھوٹا، سب سے بڑا کرپٹ، سب سے بڑا منافق شخص ہے۔


خبر کا کوڈ: 446188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446188/حکمران-ضابطہ-اخلاق-کی-دھجیاں-اڑا-رہے-ہیں-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org