0
Tuesday 10 Mar 2015 18:18

داعش کی مجرمانہ دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، بان کی مون

داعش کی مجرمانہ دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دولت اسلامیہ گروپ (داعش) کی جانب سے عراقی ثقافتی مقامات کو تباہ کرنے کے معاملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ داعش کو تاریخی مقامات کی مسماری سے روکا جائے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی مجرمانہ دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ثقافتی ورثوں کے مقامات پر غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی روکا جائے۔ جان بوجھ کر ہمارے مشترکہ ثقافتی ورثے کو تباہ کرنا ایک جنگی جرم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ داعش نے نمرود کے قدیمی شہر کو بلڈوز کردیا ہے جبکہ موصل میوزیم میں آثار قدیمہ کو توڑ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 446329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش