QR CodeQR Code

پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھارت پر سبقت رکھتا ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ

10 Mar 2015 23:25

اسلام ٹائمز: بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس نے سال 2014 سے متعلق جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بھارت سے زیادہ ہے، بھارت کے پاس 110 جبکہ پاکستان کے پاس 120 ایٹمی ہتھیار ہیں، سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار امریکہ اور روس کے پاس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی تنظیم بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس نے گزشتہ سال 2014 کے متعلق جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ تنظیم نے 9 جوہری ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں ایک انفوگرافک جاری کیا ہے، جس کے مطابق بھارت کے پاس تقریباً 110 ایٹمی ہتھیار جبکہ پاکستان کے پاس تقریباً 120 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق روس اور امریکہ دونوں میں سے ہر ایک کے پاس 5,000 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 250، برطانیہ کے پاس 225 اور اسرائیل کے پاس 80 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ایٹمی سائنسدانوں کا ادارہ 1987ء سے باقاعدہ طور پر ایک جوہری دستاویز شائع کر رہا ہے، جسے نیوکلیئر نوٹ بک کام نام دیا جاتا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ فیڈریشن آف امریکی سائنٹسٹس کے سائنسدانوں ہینس ایم کرسٹنسن اور رابرٹ ایس نورس نے تحریر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 446429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446429/پاکستان-ایٹمی-ٹیکنالوجی-میں-بھارت-پر-سبقت-رکھتا-ہے-عالمی-ادارے-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org