0
Wednesday 11 Mar 2015 01:56

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہر قسم کے رابطوں کی حمایت کرتا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہر قسم کے رابطوں کی حمایت کرتا ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہر قسم کے رابطوں کی حمایت کرتا ہے، تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم امریکا اور طالبان کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات سے لا تعلقی کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بتایا کہ جن رابطوں سے افغانستان میں امن و استحکام آسکتا ہے پاکستان ان سب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے دوحہ میں قائم دفتر نے دوباہ کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے طالبان کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ بھی کیا ہے تاہم انھوں نے کمیٹی کو اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب کے نئے بادشاہ کی جانب سے خطے کی صورت حال اور دو طرفہ روابط پر بات چیت کے لئے دعوت دی گئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری افراسیاب نے کمیٹی کو ہندوستان کے خارجہ سیکرٹری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کے بارے مں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل پربات چیت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 446467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش