QR CodeQR Code

ضمنی الیکشن پی پی جیتے گئی، چوہدری مجید

11 Mar 2015 10:51

اسلام ٹائمز: میراڈمرال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر نے قوم کو اندھیروں میں دھکیلے رکھا۔ یہ کیسا عوامی نمائندہ ہے جو ممبر اسمبلی بن کر اسمبلی میں نہیں جاتا اور نہ ہی اپنے حلقے میں آتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ جعلی بیرسٹر کی غیر پارلیمانی زبان کا جواب 29 مارچ کو دیں گے۔ بیرسٹر کو الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیں گے، یہ کیسا عوامی نمائندہ ہے جو ممبر اسمبلی بن کر اسمبلی میں نہیں جاتا اور نہ ہی اپنے حلقے میں آتا ہے، عدالت جائے بغیر بیرسٹر کہلاتا ہے۔ بیرسٹر نے قوم کو اندھیروں میں دھکیلے رکھا اسی وجہ سے انھوں نے اپنے دور میں میرپور میں سکول اور کالج قائم نہیں ہونے دیئے اور اب وہ میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رٹھوعہ محمد علی کے علاقہ میراڈمرال میں کارنر میٹنگ سے خطاب اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں چوہدری عبدالمجید اور امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف جب میراڈمرال پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان بتائیں کہ وہ حلقہ کے لوگوں کے لیے کون سا میگا پراجیکٹ لائے اور گذشتہ ادوار میں ووٹ لے کر لوگوں کی کیا خدمت کی اور اب وہ کس لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اب قوم بیدار ہو چکی ہے اور بیرسٹر کے دبائو اور جھانسے میں آنے والی نہیں ہے۔ 29 مارچ کو یرغمالی ٹولے کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ اںھوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف وفادار اور صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ اہالیان میرپور سے دغا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف کی مضبوط اور کامیاب الیکشن مہم کے باعث بیرسٹر کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 446509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446509/ضمنی-الیکشن-پی-جیتے-گئی-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org