0
Wednesday 11 Mar 2015 16:30

تکریت، عراقی فوج دہشتگرد گروہ داعش کے آخری اڈے میں داخل ہوگئی

تکریت، عراقی فوج دہشتگرد گروہ داعش کے آخری اڈے میں داخل ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے آخری اڈے میں داخل ہوگئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستے العلم قصبے کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد تکریت کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے آخری اڈے میں داخل ہوگئے ہیں اور اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عراق میں فوجی کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گرد العلم قصبے کے شمالی علاقے کے گھروں میں روپوش ہوگئے ہیں، تاہم عراقی فوج اس قصبے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکریت کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے خود کو دہشت گردوں سے دو بدو لڑائی کے لئے تیار کرلیا ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے جنوب میں الکرمہ کے علاقے میں عراقی فوج کے شدید حملوں اور صلاح الدین اور بعض دیگر علاقوں میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں تیزی آنے کی وجہ سے داعش کے سرکردہ افراد سرحدی علاقوں سے شام کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

دریں اثناء کرد ملیشیا نے موصل اور کرکوک کو ملانے والی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور کرکوک کے جنوب مغرب میں گیارہ سے زائد دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔ کرکوک کے گورنر نجم الدین کریم نے کہا ہے کہ جن علاقوں کو کرد ملیشیا نے آزاد کرایا ہے، وہ آئیل فیلڈز، شمال کے گیس اسٹیشن اور بجلی گھروں کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ ادھر عراقی صوبے صلاح الدین کے گورنر ہاوس کی شوریٰ نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ تکریت کی 90 فیصد سرزمین پر عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اسی طرح المیادین نے صوبہ صلاح الدین کی خانہ بدوش فورس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تکریت شہر کے مرکزی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو داعشی دہشتگردوں سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے آج صبح کو تین مختلف اطراف سے تکریت شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی شروع کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 446697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش