0
Thursday 12 Mar 2015 01:33

سیاسی جماعتوں کا اجلاس، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر اتفاق نہ ہوسکا

سیاسی جماعتوں کا اجلاس، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر اتفاق نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں زرداری ہاوس اور چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ تمام جماعتیں ڈپٹی چیئرمین کیلیے اپنا امیدوار لانے پر بضد رہیں۔ رحمان ملک کہتے ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ انتخاب سے قبل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی چیئرمین سینٹ پر مشاورت کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الگ الگ ملاقات کی۔ اس سے قبل چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر سیاسی جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں۔ اجلاس میں اے این پی، قاف لیگ، بی این پی عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تاہم اجلاس میں کسی متفقہ امیدوار پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشاہ کا کہنا تھاکہ مشاورتی اجلاس میں بلوچستان کی دو سیاسی جماعتیں شریک نہیں تھیں۔ ڈپٹی چیئرمین کے نام کا فیصلہ آج ہی تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 446774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش