0
Thursday 12 Mar 2015 02:48

سزائے موت سے متعلق عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات سمجھتے ہیں، چوہدری نثار

سزائے موت سے متعلق عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات سمجھتے ہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات بھی سمجھتے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی صورت اور پاکستان میں سزاے موت پر عائد پابندی اٹھانے سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کیےگئے ٹھوس اقدامات سے قوم کے انتہا پسندی کے خاتمے اور ملکی و عالمی سطح پر قیام عزم کے امن کی عکاسی ہوتی ہے جب کہ عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات کو بھی سمجھتے ہیں جب کہ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 446789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش