QR CodeQR Code

پشاور،شدت پسندوں کا ورکشاپ پر حملہ،15 نیٹو ٹریلرز کو آگ لگا دی

21 Nov 2010 09:38

اسلام ٹائمز:این این آئی کے مطابق حملے کے بعد شدت پسند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں


پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پشاور میں مسلح شدت پسندوں نے رنگ روڈ پر واقع ورکشاپ پر حملہ کر کے کروڑوں روپے مالیت کے 15 نیٹو ٹریلرز کو آگ لگا دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ جائے وقوع سے ملنے والا ڈھائی کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 25 سے زائد مسلح شدت پسندوں نے پشاور میں رنگ روڈ پر واقع ورکشاپ پر دھاوا بول دیا اور چوکیدار پر تشدد کرنے کے بعد اسے رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا۔بعد ازاں شدت پسندوں نے 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 15 ٹریلرز کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے تمام ٹرالرز جل کر راکھ ہو گئے۔ 
این این آئی کے مطابق حملے کے بعد شدت پسند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور 24 تھے جنہوں نے ورکشاپ کے گارڈز پر تشدد بھی کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ڈھائی کلو وزنی بم بھی ناکارہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 44681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44681/پشاور-شدت-پسندوں-کا-ورکشاپ-پر-حملہ-15-نیٹو-ٹریلرز-کو-آگ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org