0
Thursday 12 Mar 2015 10:27

پشاور، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

پشاور، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں قریب کھڑی ویگن میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ پشاور میں گورا قبرستان چیک پوسٹ کے قریب پیدل آنے والے دہشت گرد نے سیکورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ پر کھڑی مسافر ویگن میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک زخمی دم توڑ گیا ۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ،زخمیوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ادھر متنی کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر علی کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ شدت پسند کمانڈر دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 446830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش