0
Thursday 12 Mar 2015 15:44

کراچی، پولیس کی کارروائی کے دوران ایک طالبان دہشت گرد ہلاک، 7 گرفتار

کراچی، پولیس کی کارروائی کے دوران ایک طالبان دہشت گرد ہلاک، 7 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد طور خان ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے انچارج مظہر مشوانی کا دعویٰ ہے کہ طور خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور وہ خیبر پختونخوا میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے دو زخمی کارندوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم ابراہیم اور اسلام کوہسپتال جبکہ نعیم اور رفیع اللہ کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد، بال بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ادھر لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے 3 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریحان، نبیل اور عذیر کا تعلق گینگ وار کے راشد گروپ سے تھا۔ گرفتار افراد پر بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ لیاری کے ہی علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 446921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش