QR CodeQR Code

نائن زیرو آپریشن میں گرفتار ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا عدالت میں شکوہ، خاتون جج کا بہترین جواب

12 Mar 2015 17:29

اسلام ٹائمز: عامر خان نے شکوہ کیا کہ اُنہیں آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں اس طرح پیش کیا گیا جیسے وہ عادی مجرم ہیں، جس پر فاضل عدالت کی خاتون جج نے کہا کہ سابق حکمران بھی ایسے ہی پیش ہو چکے ہیں، آپ تو کیا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ایسے ہی پیش کیا گیا اور اُن کے ہاتھ کمر کے پیچھے بندھے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہونیوالے رہنماﺅں سمیت 27 کارکنان کو عدالت نے تین ماہ کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا اور اِس دوران ایم کیو ایم کے رہنماﺅں اور فاضل جج کے درمیان دلچسپ تاریخی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عدالت پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء عامر خان نے شکوہ کیا کہ اُنہیں آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا، اس طرح پیش کیا گیا جیسے وہ عادی مجرم ہیں، جس پر فاضل عدالت کی خاتون جج کا کہنا تھا کہ سابق حکمران بھی ایسے ہی پیش ہو چکے ہیں، آپ تو کیا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ایسے ہی پیش کیا گیا اور اُن کے ہاتھ کمر کے پیچھے بندھے ہوئے تھے۔ عامر خان کے وکیل محمد جیوانی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مارشل لاء کے دوران پیش کیا گیا، جبکہ اب مارشل لاء بھی نہیں اور رینجرز حکام نے کہا تھا کہ عامر خان کو گرفتار نہیں بلکہ پوچھ گچھ کیلئے ساتھ رکھا گیا، لیکن محض شک کی بنیاد پر گرفتاری اور پھر ریمانڈ لینا سراسر غلط ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ نئے آرڈیننس کے اطلاق کے بعد عدالت کچھ نہیں کر سکتی، ریمانڈ دینے کے پابند ہیں۔ عدالت نے سابق ایم پی اے یوسف منیر شیخ اور عامر خان سمیت تمام ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 446946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446946/نائن-زیرو-آپریشن-میں-گرفتار-ایم-کیو-رہنما-عامر-خان-کا-عدالت-شکوہ-خاتون-جج-بہترین-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org