QR CodeQR Code

رضا ربانی سینیٹ کے نئے چیئرمین جبکہ عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب

12 Mar 2015 21:14

اسلام ٹائمز: ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے دو امیدوارں میدان میں تھے۔ جے یو آئی کے مولابا عبدالغفور حیدری 74 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شبلی فراز کو سولہ ووٹ ملے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیلز پارٹی کے رضا ربانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے نئے چیئرمین جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے شبلی فراز کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے 16 ووٹ ملے۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی کی حمایت صرف اپوزیشن کی جماعت نے ہی نہیں کی بلکہ حکومت اور حکومت کے اتحادیوں نے بھی رضا ربانی کے نام پر ہاں کی تھی، اس لیے چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آگیا۔ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے دو امیدوارں میدان میں تھے۔ جے یو آئی کے مولابا عبدالغفور حیدری 74 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شبلی فراز کو 16 ووٹ ملے۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے دو امیدواروں نے حافظ حمداللہ اور جہانزیب بادینی نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ سینیٹ کے نئے سال کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر اسحق ڈار نے نومنتخب سینیٹروں نے حلف لیا۔ اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ارکان نے رضاربانی کی جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا، ایوان میں کل ڈالے گئے 96 ووٹوں میں 6 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ اجلاس میں سابق چیئرمین نیئر بخاری، وسیم سجاد، کمانڈر ریٹائر خلیل الرحمان اور صابر بلوچ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے گیلری میں بیٹھ اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نےاقبال ظفر جھگڑا کو قائد ایوان جبکہ راجا ظفرالحق کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ذمہ داری دیدی۔


خبر کا کوڈ: 446990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446990/رضا-ربانی-سینیٹ-کے-نئے-چیئرمین-جبکہ-عبدالغفور-حیدری-ڈپٹی-سینٹ-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org