QR CodeQR Code

آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کاشمالی وزیرستان کا دورہ

12 Mar 2015 21:48

اسلام ٹائمز: عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا، آرمی چیف اور ایئرچیف مارشل نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل طاہررفیق بٹ کو بریفنگ دی گئی، عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا، آرمی چیف اور ایئرچیف مارشل نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، ان کو چھپنے نہیں دیں گے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ضرب عضب میں فضائیہ اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی نہایت متاثر کن ہے، عسکری قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 447003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447003/ا-رمی-چیف-اور-ایئر-مارشل-کاشمالی-وزیرستان-کا-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org