0
Thursday 12 Mar 2015 22:41

رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی

رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارنے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز سے 3 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتار افراد میں سزائے موت کے مجرمان سمیت اہم ملزمان بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نائن زیرو سے 130 جدید ہتھیاروں سمیت بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں، جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ انتہائی جدید تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 447019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش