QR CodeQR Code

آئی ایس او کے ادارہ پبلیکیشن نے سفیر انقلاب اینڈروئڈ اپلیکیشن متعارف کروادی

12 Mar 2015 23:28

اسلام ٹائمز: انچارج ادارہ پبلیکیشن مجتبیٰ حیدر کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کے نوجوانوں کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، شہید کی خدمات و افکار سے آگاہی کیلئے اپلیکشن متعارف کروائی گئی ہے۔ گوگل پلے میں سفیر انقلاب سرچ کرنے سے اس اپلیکیشن کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ادارہ پبلیکیشن نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے اینڈروئڈ اپلیکیشن متعارف کروا دی ہے۔ ادارہ پبلیکیشن کے انچارج مجتبٰی حیدر کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پاکستان کے نوجوانوں کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ شہید کی خدمات و افکار سے آگاہی کیلئے اپلیکشن متعارف کروائی گئی ہے، تاکہ نوجوان نسل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، سفیر انقلاب کے افکار سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ انہوں نے اپلیکیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ googleplay میں safeer-e-inqilab سرچ کرنے سے اس اپلیکیشن کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و شخصیت پر لکھی گئی کتاب سفیر انقلاب اور شہید کی درجنوں تصاویر اس اپلیکشن پر موجود ہیں، جن کو آسانی سے دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 447041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447041/آئی-ایس-او-کے-ادارہ-پبلیکیشن-نے-سفیر-انقلاب-اینڈروئڈ-اپلیکیشن-متعارف-کروادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org