0
Friday 13 Mar 2015 01:17

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کر لیا گیا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نو ماہ کی طویل وقفہ کے بعد اٹھارہ مارچ کو طلب کر لیا گیا، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اٹھارہ مارچ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ میں ترمیم کی تجویز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ نئی مردم شماری کا فیصلہ بھی متوقع ہے، اجلاس میں بلوچستان حکومت کی تین اداروں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ایس این جی پی ایل کے بیس فی صد شیئرز کی فیس ویلیو پرائس دینے کے مطالبے کا جائزہ لیا جانے کا امکان ہے، آئینی طور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر نوے دن بعد بلانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 447055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش