QR CodeQR Code

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار

13 Mar 2015 11:58

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے نقص امن کے تحت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی نظربندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی نظربندی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے نقص امن کے تحت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کیا تھا تاہم حکومت نے تین ایم پی او کے تحت انہیں نظربند کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 447090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447090/ذکی-الرحمان-لکھوی-کی-نظربندی-کے-احکامات-کالعدم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org