0
Friday 13 Mar 2015 17:22

پنجاب حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی الیکشن نہیں کرا رہی، صاحبزادہ حامد رضا

پنجاب حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی الیکشن نہیں کرا رہی، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں علماء ومشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ حکمران جماعت کو اہلسنّت دشمنی کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں بگھتنا پڑے گا۔ سیاسی جماعتوں کے دفاتر مجرموں کی پناہ گاہ نہیں بننے چاہئیں۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ سیکیورٹی ادارے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کراچی کو ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اسلحہ مافیا سے پاک کیا جائے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ عوام دشمنی ہے۔ حکومت غیر ملکی قر ضوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے۔ اشرافیہ کی جمہوریت جعلی جمہوریت ہے۔ حقیقی جمہوریت آئے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں مجرموں، قاتلوں اور قانون شکنجوں کو اپنی جماعت سے خارج کریں۔ الطاف حسین کو اپنی جماعت سے مشکوک افراد کو نکال دینا چاہیئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہر امن دشمن کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے اور ملک بھر میں ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ قیام امن کیلئے ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنا ضروری ہے۔ عوام خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہونے کے برسوں سے منتظر ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریا ں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب حکومت شکست کے خوف کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کروانے سے گریزاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 447160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش