0
Friday 13 Mar 2015 19:21

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد رہا

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد رہا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد رہائی پانے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ رینجرز نے 2 روز قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا ہے، جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ رینجرز سے رہائی پانے والوں میں سیکیورٹی کمپنی کے 5 محافظوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر پارٹی کے مرکزی رہنماء عامر خان سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے 3 کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 447186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش