QR CodeQR Code

پنجاب میں دہشت گردوں کو تربیت دینے والے 13 مدرسوں کا سراغ لگا لیا گیا

14 Mar 2015 12:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اب تک 12725 مدرسے رجسٹرڈ کر لئے ہیں جن کے تمام معاملات، حسابات اور تقاریر ریکارڈ میں ہیں، وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے سدباب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دہشت گردوں کو تربیت دینے والے 13 مدرسوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جن میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ان مدرسوں کیخلاف مصدقہ شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ان کے ذمہ داران کے شمالی وزیرستان سے بھی روابط ہیں۔ کریک ڈاون کرکے ذمہ داروں کو پکڑا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اب تک 12725 مدرسے رجسٹرڈ کر لئے ہیں جن کے تمام معاملات، حسابات اور تقاریر ریکارڈ میں ہیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے سدباب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گئے۔


خبر کا کوڈ: 447309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447309/پنجاب-میں-دہشت-گردوں-کو-تربیت-دینے-والے-13-مدرسوں-کا-سراغ-لگا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org