0
Saturday 14 Mar 2015 13:31

ایم کیو ایم بتائے کہ نائن زیرو پر دہشت گرد کیا کر رہے تھے، ایاز لطیف پلیجو

ایم کیو ایم بتائے کہ نائن زیرو پر دہشت گرد کیا کر رہے تھے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے میں محبت سندھ ریلی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار ہوا، ایم کیو ایم بتائے کہ نائن زیرو پر دہشت گرد کیا کر رہے تھے۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ رینجرز کی کارروائی کی آصف علی زرداری کی طرف سے مذمت افسوسناک ہے۔ ایم کیو ایم اپنی صفوں سے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز کا نیٹ ورک ختم کرے، کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے تو سیاسی جماعتیں بہتر کام کرسکتی ہیں۔ ایل ایم جی اور جی تھری سمیت نیٹو کا اسلحہ کہاں سے آیا؟ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد فرنچائز ہے۔ دونوں بزنس پارٹنر ہیں۔ نائن زیرو پر چھاپے کے بعد وفاقی حکومت اور چھپی ہوئی طاقتیں مصلحت کا شکار نہ ہوں۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چند مفاد پرست کراچی میں آپریشنز کی مخالفت کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 447320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش