0
Saturday 14 Mar 2015 16:50

جے ایس او پاکستان سکھر ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی 28 اور 29 مارچ کو سکھر میں ہوگا

جے ایس او پاکستان سکھر ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی 28 اور 29 مارچ کو سکھر میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کا اہم ترین اور پہلا اجلاسِ عمومی بتاریخ 28 اور 29 مارچ 2015ء بروز ہفتہ اور اتوار جامع مسجد و امام بارگاہ ملٹری روڈ سکھر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اعلان جے ایس او پاک سکھر ڈویژن کے صدر غضنفر عباس نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غضنفر عباس نے مزید کہا کہ سکھر ڈویژن جے ایس او پاکستان کی بڑے تنظیمی ڈویژن میں شمار ہونے کے علاوہ لاڑکانہ ڈویژن کی طرح جے ایس او کی بانی ڈویژن ہونے کا بھی درجہ بھی رکھتا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اجلاسِ عمومی سے تنظیمی و تعلیمی تربیتی ورکشاپس اور اسٹڈی سرکلز کے پروگرامات کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد ڈویژن بھر میں تعلیمی و تربیتی ورکشاپس کا بھرپور انعقاد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں علمائے کرام، جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، سینئر تنظیمی برادارن، دیگر ڈویژنز کے صدور بھی شریک ہوں گے جبکہ مرکزی سینئر نائب صدر حسین چغتائی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید کاظم رضوی اور مرکزی جعفریہ چیف اسکاؤٹس ساجد جعفری خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی منظوری، ڈویژنل سالانہ پروگرام کی منظوری، دروس و لیکچرز کے علاوہ تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز شہدائے شکارپور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شہداء کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 447364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش