QR CodeQR Code

داعش نے نائیجیریا کے شدت پسند گروہ بوکوحرام کی وفاداری قبول کرنے کا اعلان کر دیا

14 Mar 2015 19:14

اسلام ٹائمز: داعش کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ جہادی تحریک پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلم ممالک تک بھی پھیل جائے گی۔


اسلام ٹائمز: دہشت گرد تنظیم داعش کے میڈیا سیل الفرقان کے ترجمان ابو محمد العدنانی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب داعش مغربی افریقہ تک پھیل چکی ہے۔ العدنانی کے مطابق یہ جہادی تحریک پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلم ممالک تک بھی پھیل جائے گی۔ اپنی 30منٹ دورانیے کے اس آڈیو پیغام میں اس جہادی نے مزید کہا کہ امریکا، فرانس، اٹلی اور برطانیہ اسلامک اسٹیٹ کے پر تشدد حملوں کے ممکنہ اہداف ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 447422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447422/داعش-نے-نائیجیریا-کے-شدت-پسند-گروہ-بوکوحرام-کی-وفاداری-قبول-کرنے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org