QR CodeQR Code

بحرینی مظاہرین پر آل خلیفہ کے کارندوں کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

14 Mar 2015 19:27

اسلام ٹائمز: دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں بحرینی عوام نے چودہ فروری کے عوامی انقلاب کے خلاف امریکہ اور برطاینہ کی سازشوں کی مذمت میں مظاہرے کیے اور ان دونوں ملکوں کے پرچم نذرآتش کیے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ اور کئی دیگر شہروں میں پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ بحرینی حکومت کے فوجی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں بحرینی عوام نے چودہ فروری کے عوامی انقلاب کے خلاف امریکہ اور برطاینہ کی سازشوں کی مذمت میں مظاہرے کیے اور ان دونوں ملکوں کے پرچم نذرآتش کیے۔ الدراز، کرزکان اور الجفیر کے علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہروں میں شرکت کی اور سعودی عرب کے فوج کے بحرین پرغاصبانہ قبضے کے خاتمے اور جیلوں میں قید سیاسی رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 447429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447429/بحرینی-مظاہرین-پر-آل-خلیفہ-کے-کارندوں-کا-حملہ-کئی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org