0
Saturday 14 Mar 2015 22:28

پنجاب حکومت کوشش کریگی بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، چوہدری سرور

پنجاب حکومت کوشش کریگی بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے نجی چینل کو اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے شیڈول دئیے جانے کے باوجود، پنجاب حکومت اب بھی پوری کوشش کرے گی کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں، لیکن اسکے لئے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا جو قانون منظور کیا گیا ہے اس میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کی بجائے حکومت نے اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں، اربوں کے فنڈز جاری کرنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہونا چاہیے، اسکے لئے یونین کونسل سے لے کر اضلاع کی سطح تک فنانس کمیشن بننا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کے سوا کوئی آپشن نہیں، اگر الیکشن ٹربیونل کے این اے 122 کے فیصلے سے قبل جوڈیشل کمیشن بن جائے تو یہ سب کے مفاد میں ہے، بصورت دیگر پی ٹی آئی سنجیدگی سے تحریک چلائے گی۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے اور ہر جگہ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا معاملہ ہے اگر ملک میں قانون کی پاسداری اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک نہ کیا گیا تو انتہائی بھیانک نتائج نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 447483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش