QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام (ف) بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، صاحبزادہ سعید احمد

14 Mar 2015 22:41

اسلام ٹائمز: جے یو آئی میانوالی کے ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک وقوم کی بہتری ہی ہماری جماعت کا منشور ہے، رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے سپورٹ کر کے محب وطن سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کندیاں ضلع میانوالی میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  جے یو آئی میانوالی کے ضلعی صدر صاحبزادہ سعید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے سپورٹ کر کے محب وطن سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی بہتری ہی ہماری جماعت کا منشور ہے، جمعیت بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا فعال کر دار ادا کرتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 447490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447490/جمعیت-علمائے-اسلام-ف-بلدیاتی-الیکشن-میں-بھرپور-حصہ-لے-گی-صاحبزادہ-سعید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org