QR CodeQR Code

ملک کو سیکولر بنانے کے لئے مذہبی طبقہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، سید محمد زکریا

15 Mar 2015 09:18

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سید محمد زکریا نے کہا ہے کہ اسلامی نظام رائج ہونے تک ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں کارکنوں اور ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سید محمد زکریا نے کہا ہے کہ اسلامی نظام رائج ہونے تک ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر بنانے کے لئے آئے روز مذہبی طبقہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فیصل آباد میں 19 مارچ کو تحفظ ناموس رسالتﷺ و خدمات مدارس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر زبیر، علامہ دلاور حسین، رانا محمد سعید، حافظ محمد آصف، غلام مجتبیٰ، مفتی غلام مرتضیٰ، قاری سعد اﷲ، رانا محمد اعظم بھی موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، ایک سازش کے ذریعے ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 447580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447580/ملک-کو-سیکولر-بنانے-کے-لئے-مذہبی-طبقہ-ہراساں-کیا-جا-رہا-ہے-سید-محمد-زکریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org