0
Sunday 21 Nov 2010 23:46

شمالی وزیرستان میں پھر امریکی میزائل حملہ،7 افراد ہلاک،متعدد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

شمالی وزیرستان میں پھر امریکی میزائل حملہ،7 افراد ہلاک،متعدد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی میں امریکی جاسوس طیاروں نے جنگجووٴں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں غیر ملکیوں سمیت اہم کمانڈر مصطفےٰ قریشی بھی مارا گیا جبکہ قبائلیوں نے حملے کے جواب میں ڈرون طیاروں پر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو امریکی جاسوس طیاروں نے خدی کے علاقے میں ایک گھر اور گاڑی پر 2 میزائل فائر کئے،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ میزائل حملے کے بعد فضا میں 4 امریکی جاسوس طیارے موجود رہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ خوف کے باعث امدادی کاروائیوں میں حصہ نہ لے سکے اور آخری اطلاعات تک میزائل حملے کے بعد گاڑی اور گھر کو آگ لگی ہوئی ہے جس سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ میزائل حملے سے قبل صبح سے علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری تھیں اور حملہ کرنے کے بعد پہلی دفعہ امریکی جاسوس طیاروں نے پروازیں جاری رکھیں،جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوع پر ہلاک اور زخمی افراد کی امداد کے لئے کوئی بھی قبائلی گھر سے نہ نکل سکا جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 44763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش