0
Sunday 15 Mar 2015 20:57

حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، احسان الدین قریشی

حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، احسان الدین قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد لاہور میں عبادت میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں کا خون کیا گیا جو ایک قومی سانحہ ہے انہیں ناحق مارا گیا ہمیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اپنی فوج کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جب ملک میں فوج امن قائم کر دے گی تو فوری طور پر اسلحہ بھی ملک سے ختم کر دیں گے۔ ملک بھر سے اسلحہ ختم کرنا ہوگا یہاں تک کہ ملک میں صرف پاک افواج کے پاس اسلحہ ہو باقی تمام فورسز سے اسلحہ واپس لے لیا جائے گا۔ آپ لوگ پرامن رہیں ہم آپ کے غم میں برابر شریک ہیں، حکومت پنجاب مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ احسان الدین قریشی نے کہا کہ اسلامی مملکت میں مسیحی برادری آزاد اور خود مختیار ہیں، اقلیت کو ملک میں اہمیت حاصل ہے اور ناحق مرنے والوں کی وکالت میں خود کرون گا۔ ہمیں اقلیت کو اس بات کا احساس دلانہ ہوگا کہ اسلام دشمن عناصر ملک اور مسلمان کا نام بدنام کر رہے ہیں اسلام تشدد کے حوالے سے منع کرتا ہے یہ سب کچھ بھارت کی ایجنسی (را ) اور امریکی ایجنسیاں کروا رہی ہے تاکہ ہمارے ملک میں اقلیت میں بے چینی پیدا ہو۔ تاہم ہم سب کو ملکر ان عناصر کو شکست دینا ہو گی۔ ہم مسیحی برادری کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور ان کی حفاظت ہم پر فرض ہے ہم اپنی ہر ممکن کوشش کر کے امن بحال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 447699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش