0
Sunday 15 Mar 2015 23:16

ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بھارت کی مداخلت غیرمنطقی ہے، سرتاج عزیز

ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بھارت کی مداخلت غیرمنطقی ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بھارت کی مداخلت غیر منطقی ہے اور انہیں توقع ہے کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کےلئے طریقہ کار پہلے سے موجود ہے تاہم پاکستان بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے بجلی کے ہر منصوبے کا بغور جائزہ لے رہا ہے کیونکہ پانی سے متعلق ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بھارت کی مداخلت غیرمنطقی ہے جب کہ توقع ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تاپی گیس پائپ لائن انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں جلد پیش رفت متوقع ہے، افغانستان نے بھی اس منصوبے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا تاہم اس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 447718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش