0
Sunday 15 Mar 2015 23:33

ایم کیو ایم سے سیاسی طور پر تعاون اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، قائم علی شاہ

ایم کیو ایم سے سیاسی طور پر تعاون اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئیں، جبکہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار افراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز تقریباً 2 سال سے خفیہ معلومات پر آپریشن کر رہی ہے، اور میری نگرانی میں رینجرز اور پولیس کی دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے سیاسی طور پر تعاون اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، سیاست اور جرائم دو الگ چیزیں ہیں اور جرائم کو سیاست سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، لہذا جرائم پر سودے بازی یا مفاہمت کی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی مارے اور پکڑے گئے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار افراد سے متعلق اب عدالت فیصلہ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 447722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش