QR CodeQR Code

وزیر اعظم نوازشریف کا وجیہہ الزمان کی رکنیت معطلی کیلئے الیکشن کمیشن کوخط

15 Mar 2015 23:37

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خط پر موقف اختیار کیا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے ریفرنس موصول ہونے کے بعد وجیہہ الزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نوازشریف نے الیکشن کمشنر کو مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وجیہہ الزمان خان کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور مس کنڈکٹ پر پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے لہذا وجیہہ الزمان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خط پر موقف اختیار کیا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے ریفرنس موصول ہونے کے بعد وجیہہ الزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے، جب ریفرنس موصول ہوگا تو وجیہہ الزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 447723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447723/وزیر-اعظم-نوازشریف-کا-وجیہہ-الزمان-کی-رکنیت-معطلی-کیلئے-الیکشن-کمیشن-کوخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org