QR CodeQR Code

گرفتار متحدہ کارکنان کی عدم پیشی کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سے جواب طلب

16 Mar 2015 17:19

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 110 افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے 24 کارکنوں کو اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے 24 افراد کو عدالت میں پیش نہ کئے جانے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 110 افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے 24 کارکنوں کو اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے افراد کا طبی معائنہ اور ان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ درخواست پر عدالت عالیہ نے محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو 24 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف میں کارروائی کرتے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا، جن میں کئی کو عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 447888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447888/گرفتار-متحدہ-کارکنان-کی-عدم-پیشی-درخواست-پر-ڈی-جی-رینجرز-اور-آئی-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org