QR CodeQR Code

کراچی میں بعض ایمبولینس سروسز اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں، رینجرز

16 Mar 2015 17:43

اسلام ٹائمز: رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کی بلواسطہ اور بلا واسطہ ترسیل جرم ہے، اسلحے کی ترسیل میں ملوث افراد کو سندھ آرمز آرڈینینس کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز کے ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزموں کے انکشافات کے مطابق بعض فلاحی اداروں کے ملازمین اسلحے کی ترسیل اور غیر قانونی اسلحے کو چھپانے میں ملوث ہیں۔ کراچی شہر میں کام کرنے والی بعض ایمبولینس سروس بھی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کی بلواسطہ اور بلا واسطہ ترسیل جرم ہے۔ اسلحے کی ترسیل میں ملوث افراد کو سندھ آرمز آرڈینینس کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع 1101 پر دیں۔


خبر کا کوڈ: 447893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447893/کراچی-میں-بعض-ایمبولینس-سروسز-اسلحے-کی-ترسیل-ملوث-ہیں-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org