0
Monday 16 Mar 2015 18:05

سرکریک کے قریب بھارتی بحریہ کی غیرمعمولی نقل و حرکت

سرکریک کے قریب بھارتی بحریہ کی غیرمعمولی نقل و حرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی حدود کے اندر سرکریک کے علاقے میں بھارتی بحری جنگی جہازوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔ پاکستان فشریز فورم نے بتایا کہ سرکریک کے علاقے میں بھارتی جنگی بحری جہازوں کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ماہی گیروں کو بھی خبردار کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے جہازوں کی نقل وحرکت پر فشریز فورم کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ علاقوں میں شکار سے گریز کریں، جس کے بعد کوسٹل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان نے ماہی گیروں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکریک کے قرب و جوار میں محتاط رہیں۔
خبر کا کوڈ : 447896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش