QR CodeQR Code

دہشتگرد مذہبی شخصیات،جلوسوں اور سفارتکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں

22 Nov 2010 10:41

اسلام ٹائمز:دہشت گرد اہل تشیع کے علماء اور جلوس،بریلوی مسلک کے جلوسوں اور مزارات کے علاوہ سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد،کوٹ ادو پاور پلانٹ اور امریکی، فرانسیسی،برطانوی اور سعودی عرب کے سفارت خانوں اور سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں


 لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق دہشت گرد ملک بھر میں انارکی پھیلانے کیلئے سبوتاژ کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان،فاٹا اور ڈی جیز رینجرز سندھ پنجاب کے علاوہ اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اہل تشیع کے علماء اور جلوس،بریلوی مسلک کے جلوسوں اور مزارات کے علاوہ سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد،کوٹ ادو پاور پلانٹ اور امریکی،فرانسیسی،برطانوی اور سعودی عرب کے سفارت خانوں اور سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکورٹی اور ویجیلنس کو ہائی الرٹ رکھا جائے،تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اس بارے میں ایوان صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلے ہی ہائی الرٹ اور فول پروف سیکورٹی کا حکم دیدیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 44790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44790/دہشتگرد-مذہبی-شخصیات-جلوسوں-اور-سفارتکاروں-کو-نشانہ-بنانا-چاہتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org