0
Monday 16 Mar 2015 21:22

بلوچستان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے، رحمت صالح بلوچ

بلوچستان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے، رحمت صالح بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر اسمبلیوں میں عوام کے ووٹ کی پرچی سے آئے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے، پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں، کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے، پارٹی میں آنے والے تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سرزمین بلوچستان کی تعمیر و ترقی عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے۔ نیشنل پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پارٹی دن رات بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے۔ ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے۔ صوبائی حکومت وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے، نیشنل پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمہ، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی، اغواء برائے تاوان، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ نیشنل پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی۔ ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں، ہم ان کو حل کریں گے۔ نیشنل پارٹی سبی سمیت بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہے۔
خبر کا کوڈ : 447915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش