QR CodeQR Code

گلگت گورنر ہاؤس مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کمپین آفس بن چکا ہے، تحریک انصاف گلگت

17 Mar 2015 00:14

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف گلگت کے رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو حالات خرابی کی طرف جائیں گئے۔


اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی کنوینئر شاہ ناصر نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس مسلم لیگ نون کا الیکشن کمپین آفس بن چکا ہے۔ گورنر ہاؤس میں لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، گورنر برجیش طاہر اپنے آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے علیحدہ کریں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ دھاندلی کے ذریعے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے جس کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر گلگت میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، گورنر ہاؤس مسلم لیگ ہاؤس میں تبدیل ہو چکا ہے اور سیاسی سرگرمیاں سرعام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو حالات خرابی کی طرف جائیں گئے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور صاف شفاف انتخابات کرا کر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔


خبر کا کوڈ: 447993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447993/گلگت-گورنر-ہاؤس-مسلم-لیگ-ن-کا-الیکشن-کمپین-آفس-بن-چکا-ہے-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org