0
Tuesday 17 Mar 2015 01:26

فوج کے خلاف تقریر 2006ء میں کی تھی جب ایک فوجی حکمران تھا، خواجہ آصف

فوج کے خلاف تقریر 2006ء میں کی تھی جب ایک فوجی حکمران تھا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الطاف حسین کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت انہوں نے فوج کے خلاف تقریر کی تھی وہ 2006ء تھا اور اس وقت ایک فوجی حکمران تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ہم نے جو باتیں 2006ء میں کی تھیں ان کی بناء پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ 2006ء نہیں 2015ء ہے اور اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی گفتگو کا سیاق و سباق صبح کچھ ہوتا ہے اور شام کو کچھ اور، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے جبکہ یہ کارروائی کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ شر پسند عناصر کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری بھی دہشت گردی کی ہی ایک قسم ہے جبکہ سیاسی جماعت کے دفتر کے تقدس کا واویلہ کرنا درست اقدام نہیں ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 448001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش