QR CodeQR Code

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد

17 Mar 2015 13:18

اسلام ٹائمز: فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کر دی، واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیو ایم کے 26 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے سندھ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادر شاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیو ایم کے 26 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448092/نائن-زیرو-سے-گرفتار-ایم-کیو-کے-کارکنوں-کی-اہل-خانہ-ملاقات-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org