QR CodeQR Code

کراچی، NA-246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف آمنے سامنے

17 Mar 2015 13:51

اسلام ٹائمز: نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے گڑھ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، این اے دوسو چھیالیس کی نشست ایم کیو ایم کے سابق رہنماء نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ  NA-246 سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے گڑھ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل، نازیہ ربانی، فردوس نقوی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں، لیکن حتمی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ این اے دوسو چھیالیس کی نشست ایم کیو ایم کے سابق رہنماء نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 448094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448094/کراچی-na-246-کے-ضمنی-الیکشن-میں-ایم-کیو-اور-تحریک-انصاف-آمنے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org