0
Tuesday 17 Mar 2015 14:25

صولت مرزا کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد

صولت مرزا کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس ای کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل سے کراچی منتقل کرنے درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم صولت مرزا کی بہن نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے، اہل خانہ صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے بلوچستان نہیں جاسکتے اس لئے اسے مچھ جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد مجرم کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے صولت مرزا کی سزائے موت کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے صولت مرزا کی اپیل پراعتراض لگایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ مجرم کی سزائے موت کی نظرثانی اپیل خارچ کرچکی ہے اس لئے عدالتی فیصلے پر دوبارہ نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ صولت مرزا نے 1996ء میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اسے 19 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 448097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش