QR CodeQR Code

دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بنا تو کسی صورت فلسطینی ریاست نہیں بننے دوں گا، نیتن یاہو

17 Mar 2015 14:30

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ اسرائیل میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ ہورہی ہے تاہم ملک میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوگئے تو فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے۔ اسرائیلی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو اسلام پسندوں کے حملوں کے لئے کھلا چھوڑ دینا ہے۔ فلسطینی ریاست کی بات کرنے والے اسے فراموش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ کامیاب ہوگئے تو فلسطینیوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے اور مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ ہورہی ہے تاہم ملک میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی۔


خبر کا کوڈ: 448098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448098/دوبارہ-اسرائیل-کا-وزیراعظم-بنا-کسی-صورت-فلسطینی-ریاست-نہیں-بننے-دوں-گا-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org