QR CodeQR Code

پشاور میں دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی ریڈ الرٹ

17 Mar 2015 20:37

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پشاور ائیرپورٹ، گرجا گھروں، حساس مقامات اور فوجی تنصیبات پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گرجا گھروں پر خودکش حملوں کے بعد پشاور میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جب کہ حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے گرجا گھروں پر خود کش دھماکوں کے بعد حساس شہر پشاور میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے، انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے، ذرائع کے مطابق پشاور ائیرپورٹ، گرجا گھروں، حساس مقامات اور فوجی تنصیبات پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے حساس اور پبلک مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ پشاور میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد داخلی راستوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے، جب کہ حساس مقامات کی سیکیوٹی سخت، اور مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کردی گئی ہیں، شہر اور نواحی علاقوں میں بھی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں تیزی کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 448161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448161/پشاور-میں-دہشت-گردوں-کے-حملوں-کا-خدشہ-سیکیورٹی-ریڈ-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org