0
Wednesday 18 Mar 2015 01:38

عمران خان اور شیخ رشید لاہور میں میدان سجانے پر متفق

عمران خان اور شیخ رشید لاہور میں میدان سجانے پر متفق
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف تحریک کی سرگرمیوں کیلئے لاہور کو اکھاڑا بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے ملاقات کی۔ پنتالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کیخلاف اگلا میدان لاہور میں سجانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 448230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش