QR CodeQR Code

الیکشن بھاری مینڈیٹ سے جیتیں گے، چوہدری مجید

18 Mar 2015 12:02

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کھاڑک کے عوام 60 سال سے بیرسٹر سلطان کی استحصالی سیاست کا شکار تھے اور اب انھیں نجات ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار چوہدری جہانزیب نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمد اشرف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران چوہدری جہانزیب نے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ چوہدری جہانزیب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے حلقہ میں بیرسٹر سلطان کی یرغمای سیاست ختم ہو گئی ہے، ضمنی الیکشن بھاری مینڈیٹ سے جیتیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری جہانزیب کو پارٹی کے اندر باعزت مقام دیا جائے گا اور عوامی حقوق کے لیے ان کی جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ کھاڑک کے عوام 60 سال سے بیرسٹر سلطان کی استحصالی سیاست کا شکار تھے اور اب انھیں نجات ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ شکست بیرسٹر سلطان کا مقدر ہے۔

چوہدری جہانزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے چوہدری نور حسین کے کہنے پر بے شمار قربانیاں دیں اور مصیبتیں برداشت کیں مگر بیرسٹر سلطان نے وفا نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کریں گے، معاشرتی ترقی کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین کی تعلیم نہایت ضروری ہے


خبر کا کوڈ: 448298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448298/الیکشن-بھاری-مینڈیٹ-سے-جیتیں-گے-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org